مینارِ پاکستان جلسہ کب ہوگا؟ پی ٹی آئی نے نئی تاریخ دیدی

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کردی ہے۔ کارکنوں نے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بدھ کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی۔

یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کے بڑے جلوسوں میں سے ایک ہوگا۔واضح رہے کہ ابتدائی طور پر تحریک انصاف نے پیر کے روز جلسے کا اعلان کیا تھا ، لاہور میں 20 مارچ تک دفعہ144نافذ ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف نے جلسےکی تاریخ تبدیل کی اور حکومت سے منگل کے روز سیکیورٹی کلیئرنس مانگی، تاہم اب عمران خان نے بدھ کے روز جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close