عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ کس اہلیت کی بنیاد پر ملے گا؟

پشاور (پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ زمان پارک کی چوکیداری پر دیا جائے گا۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ موجودہ حالات حکومت نے نہیں بنائے، پولیس صرف عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر رہی تھی، پولیس پر حملہ کیا گیا، پیٹرول بم پھینکے گئے۔۔۔۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سب کو برابری کی بنیاد پر انصاف ملنا چاہیے،

عمران خان کے گھر کے باہر خندقیں تھیں، جو اسلحہ نکلا، اس پر کارروائی ہونی چاہیے۔۔۔۔۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، لیکن اس کیلئے ماحول ہونا چاہیے، آج کہتا ہے مذاکرات کیلئے تیار ہوں، لیکن کل یوٹرن لے تو اس کی کیا ضمانت ہے؟ مذاکرات کس بنیاد پر ہوں یہ تشریح بھی عمران خان کو کرنی چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close