زمان پارک آپریشن کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا حکم

لاہور(پی این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کی مختلف سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے ۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کسی بھی صورت تنگی نہیں ہونی چاہیے،پولیس اور ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کر زمان پارک کے شہریوں کے مسائل حل کرے اور کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ آج زمان پر پارک میں ہونیوالے آپریشن کے سبب انتظامیہ نے زمان پارک سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں