لندن (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے برطانوی شہریت چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج ہوگئے تاہم پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پی پی 16 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن جیتیں گے، نواز شریف بھی جلد پاکستان میں ہوں گے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کو میدان سجے گا جس کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں