پولیس نے حملہ کیا تو بشری بیگم گھر پر اکیلی تھیں، عمران خان نے پی ڈی ایم حکومت کو بیک فٹ پر کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا ہے۔۔۔۔عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ زمان پارک کے گھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ کس قانون کے تحت یہ کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔۔۔۔۔ آج صبح عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ مجھے گرفتار کرنا لندن پلان کا حصہ اور نواز شریف کا مطالبہ ہے، اس سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔۔۔۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مطالبہ ہے کہ مجھے جیل میں ڈالا جائے تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close