عمران خان کے قریبی ساتھی غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں میں ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی(پی این آئی) عمران خان کے قریبی ساتھی غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں میں ہیں ۔۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پارٹی رہنما غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ عمران خان مقبولیت کے زعم میں مبتلا ہیں۔

وہ ہوش سے کام لیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی اور پارٹی رہنما غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں میں ہیں اور طوفان برپا کرنا چاہتے ہیں جس سے عمران خان اور ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close