عمران خان کی ایف ایٹ کچہری میں پیشی کا امکان، سیکیورٹی صورتحال کیسی ہوگی؟ انتظامات کر لیے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوں گے، اس موقع پر ضلعی کچہری کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہےگی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں فردِجرم عائد کرنے کیلئے عمران خان کوعدالت طلب کررکھا ہے، سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے لیکن اسلام آبادہائیکورٹ نےکل تک وارنٹ معطل کرتے ہوئے عمران خان کوعدالتی اوقات میں سیشن عدالت پیش ہونےکا حکم دے دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہاکہ عمران خان جان لیں کہ انڈرٹیکنگ عدالت کے سامنے بیان کے مترادف ہے، اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو نتائج ہونگے اور توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔دوسری جانب عمران خان کی ممکنہ پیشی پر کچہری میں سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان تقریباً 10 بجے کچہری پہنچیں گے، پیشی پر کچہری میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف متعلقہ اور محدود صحافیوں اور وکلا کوکمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کوکچہری داخلےپر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

close