عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کیخلاف درخواست نمٹا دی

لاہور(پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف دائرعمران خان کی درخواست نمٹا دی۔ سماعت کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری نے زمان پارک پر چڑھائی کی، پولیس نے جس انداز میں کارروائی کی اس کی مثال نہیں ملتی ، مجھے علم تھا کہ یہ لوگ مجھے بلوچستان لے جانے کے لیے آئے ہیں۔

عمران خان نے عدالت میں سوال اٹھایا ہے کہ رانا ثنااللہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہیں ان کا کیا بنا ۔ عمران خان کے سوال پر جسٹس طارق شیخ کا کہنا تھا کہ فی الحال رانا ثنااللہ کا مقدمہ میرے سامنے نہیں ہے، جب وہ میرے سامنے آئے گا تو اس پر بھی بات کی جائے گی۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے عمران خان کو پولیس سے تعاون کا حکم دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close