جوہری میزائلوں کو ترک کرنے کے مطالبے پر وفاقی وزیر خزانہ نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی خزانہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے “غیر روایتی” رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کو ترک کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہیں اور کسی کو یہ بتانے کا کوئی حق نہیں ہے کہ پاکستان کے پاس کتنی رینج کے میزائل ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں کئی ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر

اسحاق ڈار نے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ بتانے کا حق نہیں ہے کہ پاکستان کے پاس کتنے میزائل ہیں اور اس کے پاس کون سے ایٹمی ہتھیار ہیں۔یہ پہلی بار ہے کہ وزیر خزانہ نے جوہری میزائلوں کا معاملہ عوامی سطح پر لایا ہے۔ حال ہی میں چند پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ ایک مغربی ملک کی طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائل پروگرام کو ترک کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ

تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے جس طرح سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے تین روز یہاں امن ، نظم و ضبط اورایک دوسرے کا احترام اور برداشت کا کلچر دیکھا اللہ کرے یہ سلسلہ ہمیشہ برقرار رہے ۔جمعہ کو سینیٹ آف پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اجداد کی جانب سے علیحدہ مملکت کے قیام کے مقاصد کو مد نظر رکھنا ہو گا ، ان تین روزہ تقریبات کے دوران امن ،

ڈسپلن اور برداشت کے علاوہ ایک دوسرے کا احترام دیکھا ، یہ کسی بھی مہذب پارلیمان اور جمہوری نظام کی بنیاد ہے ، میری یہ دعا ہے کہ یہ ماحول جو یہاں نظر آیا وہ ہمیشہ قائم و دائم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان عالمی معیارات کے مطابق اپنے آپ کو تبدیل کر رہاہےرابطے اور شفافیت پارلیمان کے لئے اہمیت کے حامل ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں کہ انتظامی اور پالیسی اقدامات سے وفاق ، جمہوریت اور گورننس مضبوط ہو گی ، سینیٹ کی کارروائی میں

عوامی شرکت احسن اقدام ہے ، اس سے عوام کا پارلیمانی جمہوریت پر اعتماد بحال ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت ، پارلیمان ، قانون سازوں اور پاکستان کے عوام کے لئے وقت ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ وفاق اور وفاقی اکائیوں کا وقت ہے ۔انہوں نے کہاکہ 50 سال قبل اس سینیٹ کا قیام پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب ہے اور اس سے وفاق پاکستان کو استحکام ملا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ چیئرمین کےساتھ ساتھ سابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں

جنہوں نے وفاق کو درپیش مسائل کا یہاں تذکرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود ایک روشن مستقبل اپنے سامنے نظر آرہاہے ، اس ایوان ،اپنے محبوب وطن اور اپنے عوام کے لئے روشن مستقبل نظر آرہاہے ، کلمہ کی بنیاد پر حاصل ملک کو اللہ ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھے ۔

close