لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید کی درخواست منظور کر لی

راولپنڈی(آئی این پی)لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی تھانہ مری میں درج مقدمہ کے خلاف جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی,رٹ پیٹشن میں بنا وارنٹ شیخ رشید کے گھر میں رات کو چھاپہ مارنے, دو عدد بلٹ پروف گاڑیاں , اسلحہ ,گھڑیاں اور نقد رقم سمیت دیگر قیمتی اشیا چوری کرنے کو چیلنج کیا گیا۔

جمعرات کے روز شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ راولپبنڈی بینچ میں مقدمے کے خلاف درخواست دی,جسے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی تھانہ مری میں درج مقدمہ کے خلاف جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی,شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے ہو گی۔ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کئے بنا ہی کورٹ سے روانہ ہوگئیے, واضح رہے کہ رٹ پیٹشن میں آبپارہ پولیس کی طرف سے بنا وارنٹ شیخ رشید کے مری کی حدود میں واقع بحریہ انکلیو میں گھر میں رات کو چھاپہ مارنے, گھر سے دو عدد بلٹ پروف گاڑیاں ,لائسنسی اسلحہ , گھڑیاں اور نقد رقم سمیت دیگر قیمتی اشیا چوری کرنے اور پھر ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close