کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں، عمران خان نے لچک پیدا کر لی

لاہور (آئی این پی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے ملک کی خاطر میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں‘سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننا ٹیک اوور کو دعوت دینا ہوگا‘ میری حکمت عملی اس بات پر ہے کہ یہ سپریم کورٹ فیصلے کو مانتے ہیں یا نہیں‘ پولیس اور رینجرز اہلکار میری گرفتاری کیلئے 2بار میرے قریب پہنچے‘ کوئی شک نہیں کہ گرفتاری کے بعد مجھ پر حراستی تشدد ہوگا‘حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہمارے ساتھ شامل عوام اور لاہور سمیت ملک بھر سے آئیکارکنان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کے لیے میں کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ میں اس ضمن میں کسی سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہوں اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہمارے ساتھ شامل پاکستان کے عوام اور لاہور سمیت ملک بھر سے آنے والے اپنے کارکنان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، دعا ہے کہ ہماری اس جدوجہد اور حقیقی آزادی کے سفر کو اللہ رب العزت کامیاب فرمائیں۔قبل ازیں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننا ٹیک اوور کو دعوت دینا ہوگا، میری حکمت عملی اس بات پر ہے کہ یہ سپریم کورٹ فیصلے کو مانتے ہیں یا نہیں، پولیس اور رینجرز اہلکار میری گرفتاری کے لیے دوبار میرے قریب پہنچے، کوئی شک نہیں کہ گرفتاری کے بعد مجھ پر حراستی تشدد ہوگا۔سینئر صحافی نے سوال کیا کہ اس پوری صورتحال میں پرویز الٰہی کہاں ہیں؟ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اپنی گفتگو میں عمران خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مارچ 2021ء میں اہم شخصیت نے بتایا کہ قمر جاوید باجوہ آپ کو نکالنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close