پی ٹی آئی میں کس کو آگے لایا جائے گا؟ عمران خان نے فیصلہ کر لیا

لاہور (آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے نوجوان تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ہیں‘پارٹی میں محنت کرنے والے نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا‘امپورٹڈحکومت نے ظلم اور جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ‘تحریک انصاف کی مقبولیت سے امپورٹڈ حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جیل سے رہائی کے بعد میاں عباد فاروق کی ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے میاں عباد فاروق کو جیل سے رہائی اور پارٹی کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے پر شاباش دی۔ملاقات میں عمران خان نے میاں عباد فاروق کو جیل بھرو تحریک کا ‘‘لاہوری ٹائیگر’’ قرار دیا۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پارٹی کے نوجوان تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ہیں، میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پارٹی میں محنت کرنے والے نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا۔سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ امپورٹڈحکومت نے ظلم اور جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے امپورٹڈ حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close