صدر عارف علوی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عدالت عظمیٰ نے صدر عارف علوی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔۔۔۔درخواست کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےکی۔۔۔۔۔اس حوالے سے درخواست گزار ظہور مہدی کا مؤقف تھا کہ میں صدارتی امیدوار تھا، عارف علوی کے کاغذات پر میرے 6 اعتراضات تھے، صدارتی الیکشن کے وقت عارف علوی انڈر ٹرائل ملزم تھے۔۔۔۔۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات کو تائیدکنندہ اور تجویزکنندہ نہ ہونے پر خارج کیا گیا، اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے سے ملک اب بحران کا شکار ہے،

سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے دست وگریباں ہیں۔۔۔۔۔جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا آپس میں لڑنا آپ کا مقدمہ نہیں ہے، سیاسی جماعتیں جو کر رہی ہیں وہ سیاسی طریقہ کار ہے، آئینی تقاضہ ہے کہ تائید کنندہ اور تجویز کنندہ رکن مجلس شوریٰ ہونا چاہیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close