جب کوئی قانون ہی نہیں توڑا تو عمران خان کیوں گرفتار ہوں؟ اسد عمر نے پارٹی مؤقف پیش کر دیا

اسلام آباد ( آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس نے پاکستان کا نظام ہی خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان کے دو وزرائے اعظم کی آڈیوز ریکارڈ کی گئیں، اب صدر کی آڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، یہ ریاست کیلئے بہت بڑا خطرہ اور قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے، اگر عمران خان نے کوئی قانون توڑا ہو تو گرفتاری بنتی ہے، جب کوئی قانون ہی نہیں توڑا تو کیوں گرفتار ہوں۔

بدھ کو سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ میری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بات ہوئی تھی، گفتگو میں صدرکو سیاسی معاملات میں مداخلت کیلئے نہیں کہا تھا، لاہور میں ہونے والی پولیس گردی اور ریاستی بدمعاشی پر انھیں نوٹس لینے کا کہا تھا ۔ انھو ں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ایک سے زیادہ رائے ہے، پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے، اگر عمران خان نے کوئی قانون توڑا ہو تو گرفتاری بنتی ہے، جب کوئی قانون ہی نہیں توڑا تو کیوں گرفتار ہوں، اس عمر نے کہا کہ منگل کی شام سے ہمارے پاس خبریں آنا شروع ہوئیںاور ہمیں بتایا گیا مال روڈ پر سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار موجود تھے، اطلاع ملی کہ یہ لوگ اندر جا کر تخریب کاری کریں گے اور الزام ہم پر ڈالیں گے،جس پرتمام لیڈرشپ نے کارکنوں کو پرامن رہنے کیلئے کہا، کارکنوں سے کہا پرامن رہ کر اپنا دفاع کریں۔ اسد عمر نے کہا کہ ہم آڈیو لیک کیس پہلے سپریم کورٹ میں لے جا چکے ہیں، آڈیو لیکس نے پاکستان کا نظام ہی خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان کے دو وزرائے اعظم کی آڈیوز ریکارڈ کی گئیں، اب صدر کی آڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، یہ ریاست کیلئے بہت بڑا خطرہ اور قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں