اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کے سابقہ قریبی دوست اور سابق وفاقی وزير فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کی آڈیو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے لیک کی ہے۔۔۔۔ گزشتہ شب جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت گزشتہ دنوں جو آڈيو ریکارڈ کی گئيں وہ ریکارڈ کرنے والوں کو اپنی سروس کے دوران فیض حمید نے ہی تعینات کیا تھا۔۔۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ان لوگوں نے پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد 20، 25 دن تک کام کیا تھا، اسی دوران ان لوگوں نے یہ ریکارڈنگز بنا کر فیض حمید تک پہنچائيں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں