عمران خان کی 24گھنٹے میں گرفتاری متوقع، اسلام آباد پولیس کو زمان پارک تک رسائی دینے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) آئندہ 24 گھنٹوں میں عمران خان کی گرفتاری متوقع ہے۔ لاہور پولیس نے اسلام آباد سے آئی ٹیم کی مکمل معاونت کرنے اور زمان پارک تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی آئندہ 24 گھنٹوں میں گرفتاری متوقع ہے،توشہ خانہ اور خاتون جج کودھمکی دینے کے کیسز میں اسلاآباد پولیس آئندہ 24 گھنٹوں میں عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرعملدآمد کیلئے زمان پاک جائے گی۔باخبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی،جہاں لاہور اور اسلام آباد پولیس کے افسران کا اجلاس کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد سے آنے والی پولیس ٹیم کی مکمل معاونت کی جائےگی،لاہور پولیس، اسلام آباد پولیس ٹیم کو عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی دینے میں تعاون کرے گی، اسلام آباد پولیس زمان پارک جانے سے پہلے عمران خان کے چیف سکیورٹی افسرسے بھی رابطہ کرے گی۔

 

 

واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں29 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں