اورنج لائن ٹرین پر طلبہ و طالبات کاسفر مفت، لیکن ایک شرط لازمی

لاہور (پی این آئی) اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس پر سفر کرنے والے طلبا و طالبات کے لیےپنجاب کابینہ نے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیاہے۔۔۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کے طلبا و طالبات کو اب یونیفارم میں میٹرو ٹرین اور میٹرو بس پر مفت سفر کی سہولت ہوگی۔۔۔بتایا گیا ہے کہ یونیفارم کے بغیر سفر کرنے والے طلبہ و طالبات مفت سفر کی سہولت کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔۔۔

نگران کابینہ نے سابق دور میں خلاف ضابطہ 56 کمپنیوں کونمک کی کان کنی کے لیے جاری لائسنس منسوخ کرنےکا فیصلہ بھی کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close