آج کا بڑا سوال، عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیش ہوں گے یا نہیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نے فردِ جرم عائد کرنے کی مخالفت کر دی۔۔۔۔ اس حوالے سے وکیل خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس میں 2 درخواستیں دائر کر دیں۔ خواجہ حارث نے الیکشن کمیشن کی شکایت خارج کرنے اور عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔۔۔۔۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کر رہے ہیں،

ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا بطور درخواست گزار عدالت میں موجود ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل کے دلائل اس سے قبل عمران خان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف شکایت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے فائل کی۔۔۔۔۔میں ایک استدعا کرنا چاہتا ہوں، عمران خان آج پیش نہیں ہو سکتے، ایسا نہیں ہے کہ عمران خان جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے، ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پیٹیشنز دائر کی ہیں، عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، آپ نے آج کی قانونی صورتِ حال دیکھنی ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور وہ زخمی بھی ہوئے۔۔۔۔خواجہ حارث نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ ناقابلِ سماعت قرار دینے کی استدعا کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close