مریم نواز نے سابق ٹکٹ ہولڈرز کو کاغذات جمع کرانے کے علاوہ کیا خاص ہدایت کر دی؟

فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے تمام سابق ارکان پنجاب اسمبلی اور سابق ٹکٹ ہولڈر ز کو پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور نواز شریف کا عوام تک بیانیہ پہنچانے کی ہدایت کردی، ٹکٹس کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ،

مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میںبھر پور حصہ لے گی اور جیت کیلئے الیکشن میں اترے گی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مصروف ترین دن گزارااورمقامی ہوٹل میں پارٹی کی مقامی قیادت سابق اراکین اسمبلی‘ ٹکٹ ہولڈرز تمام ونگز کے عہدیداروں کے ساتھ الگ الگ میٹنگز کی اندرونی کہانی سامنے آ گی۔جس کے بعد محترمہ مریم نواز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کی رہائش گاہ پر گئیں وہاں پر انہوں نے ان کی فیملی اور رانا ثناء اللہ خا ں کے سیاسی رفقاء سے ملاقات کی۔اس کے بعد محترمہ مریم نواز مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمابابائے سیاست چوہدری شیر علی سے ملنے کے لئے کشمیر ہائوس پہنچ گئیں جہاں پر چوہدری عابد شیر علی‘ میاں طاہر جمیل و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔کشمیر ہائوس میں محترمہ مریم نواز نے شیر علی خاندان کے علاوہ وہاں پر موجود سابق اراکین اسمبلی‘ ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ محترمہ مریم نواز نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نوجوانوں کی جماعت ہے‘ فیصل آباد کے شیروں کی آواز کی گونج پورے پاکستان نے سنی۔ن لیگ ترقی اور رعوام کی خوش حالی کا دوسرا نام ہے‘ مہنگائی میں صرف مسلم لیگ (ن) ہی کمی لاسکتی ہے‘ خواتین اور نوجوانوں کی قیادت کی پہلی صف میں لائیں گے‘ مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میںبھر پور حصہ لے گی اور جیت کیلئے الیکشن میں اترے گی‘ مریم نواز تنظیمی میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور سابق میئر چودھری شیر علی کی رہائشگاہ پر بھی گئیں اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا‘ مریم نواز نے سابق ارکان پنجاب اسمبلی اور سابق ٹکٹ ہولڈر ز کو پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور نواز شریف کا عوام تک بیانیہ پہنچانے کی ہدایت کردی‘ انکے ساتھ نئے امیدواران بھی درخواستیں دے سکتے ہیں انہوںنے کہا ٹکٹس کیلئے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جس کی رپورٹ پر ایک ہفتہ میں پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے جائینگے‘ الیکشن میں کامیابی کی پوزیشن رکھنے والوں کوٹکٹ دینگے جس امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا جائیگا اسے حکومت ملنے کی صورت میں ایڈجسٹ کردیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close