دو وقت کی روٹی کیلئے پیسے نہیں اور الیکشن کمیشن 50 ارب روپے مانگ رہا ہے، وفاقی وزیر کا دبنگ مؤقف

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)تحریک انصاف کے 4سالہ دور میں ہونے والی کرپشن کو منظر عام پر لے کر آئے گی،نارنگ منڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے اداروں کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، جس طرح عمران خان نے سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کو ٹارگٹ کیا اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،

عمران خان نے سعودی عرب، چائنہ سمیت تمام دوست ممالک کو ناراض کر دیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کے ریکارڈ کو چھپایا جبکہ شہباز شریف نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کیا ہے، لوگوں کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کیلئے پیسے نہیں اور الیکشن کمیشن 50ارب روپے مانگ رہا ہے، جب بھی الیکشن ہوئے مسلم لیگ (ن)انشا للہ کلین سویپ کرے گی، تحریک انصاف نے 4سالوں میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close