لاہور(پی این آئی) سینئر قانون داں اور رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ علی بلال کی شہادت کیمروں کے سامنے ہوئی ہے، کیمروں میں ثبوت موجود ہے کہ کس نے کون کون سی ضرب لگائی۔
پولیس نے ایک بچے کو شہید کر دیا، جو پولیس والے ویڈیو میں اسے ڈنڈے مارتے نظر آ رہے ہیں انہیں فوری گرفتار ہونا چاہیے۔ ایک سیاسی کارکن کو سرِ عام قتل کر دینے پر معطل ہونا ناکافی ہے، بہت ظلم ہے۔ وہ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد دفعہ 144 ختم ہوگئی، الیکشن شیڈول آئین کے تحت آیا، دفعہ 144 تو قانون کے تحت ہے، وہ ختم ہوگئی۔مریم نواز چاہتی ہیں کہ ایک سیاستدان کو باہر کردیا جائے۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ جو محکمہ سروسز نہیں دے گا الیکشن کے انعقاد میں وہ توہین عدالت کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں