ایک اور پی ٹی آئی رہنما گرفتار

کوہاٹ (پی این آئی)ایک اور پی ٹی آئی رہنما گرفتار ۔۔۔۔ کوہاٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان شنواری کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ دیگر 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔پی ٹی آئی رہنما نے بائی پاس روڈ پر اسکول کے بچوں کے احتجاج میں شرکت کی تھی۔پولیس کے مطابق ضلع بھر میں یکم مارچ سے ایک ماہ تک دفعہ 144 نافذ ہے۔سلمان شنواری کی حراست کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close