عمران خان کی گرفتاری سے متعلق خواجہ آصف کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ہمیں عمران خان کی گرفتاری کی کوئی جلدی نہیں ، عدالتیں عمران خان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کریں ،حکومت تحمل سے کام لے رہی ہے ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے ،عمران خان کی سیاسی اوقات سامنے آ رہی ہے ، عمران خان نے ملک میں عجیب و غریب ڈرامہ شروع کر دیاہے، اس میں مقابلے کی ہمت نہیں ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ جیل بھرو تحریک سمیت عمران خان کے سب نعرے ناکام ہوئے ، عمران خان جلد سب کے پاؤں پکڑیں گے ،عمران خان میں مقابلے کی ہمت ہی نہیں ،یہ سفر انہوں نے امریکی ساز ش سے شروع کیا اور اب امریکہ کے پاؤں پکڑ رہے ہیں ، یہ آہستہ آہستہ کر کے سب کے پاؤں پکڑے گا ، ملک کے ساتھ زیادتیاں کرنے والوں کو ذراءبھی شرم و حیانہیں ، عمران خان نے جعلی پلستر لگا کر ڈرامہ رچایا ہواہے ، عمران خان کے پلستر کی ٹانگ روز تبدیل ہو تی ہے ، سیاسی رہنما اپنی ساکھ سے اپنی عزت بناتے ہیں ، ، عمران خان ک سیاسی اوقات قوم کے سامنے آ گئی ہے ، یہ شخص ابن الوقت ہے ، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ،شوکت خانم اچھا ادارہ رہا یہ اس کو چونالگانے سے باز نہیں آیا، اب تو ثاقب نثار نے بھی کہہ دیا کہ میں نے 100 فیصد صادق و امین نہیں کہا ،، ان کو پتا ہے کہ مجھ پر سارے الزامات ثابت ہوئے ہیں،عمران خان نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی منفی روایت ڈالی ،نوازشریف نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں