ریحام خان نے پی ٹی آئی کارکن سے معذرت کرلی

لندن (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی کے کارکن شایان علی سے معذرت کرلی۔

ریحام خان کی معذرت شایان علی کے اس ٹویٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں کالج سے نکالنے کی خبر جھوٹی ہے اور اگر ریحام خان نے 48 گھنٹوں میں معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ریحام خان نے اپنے ٹویٹ میں شایان علی کو مخاطب کرکے لکھا “یہ سن کر بہت اچھا لگا کہ آپ کو کالج سے نہیں نکالا گیا ۔ آپ نے اس کے بارے میں پریس کانفرنس کی۔ اگر میرے ریٹویٹ سے آپ کو کوئی تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ اللہ آپ کی محفوظ اور مستحکم مستقبل کی طرف رہنمائی کرے۔ مجھے کالج سے خط بھیجیں میں آپ کی کہانی ٹویٹ کروں گی۔”شایان علی نے ریحام خان کی معذرت کے حوالے سے کہا کہ وہ اس معافی کو سراہتے ہیں اور اپنے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر ن لیگ کے خلاف کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close