آصف زرداری نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی متعلق خبر وں پر ردِعمل دیدیا

کراچی(پی این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ دو قدم چل کر ساتھ چھوڑ جائیں،’’حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں تو کھڑے ہیں‘‘ ۔

آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں، الیکشن جب بھی ہوں گے ہم لڑنے کے لیے تیار ہیں ،انتخابات کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے فیصلے کو دیکھنا پڑے گا،فی الحال اس حوالے سے وزیر اعظم سےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست دان نہیں سمجھتا، پولیس اور شبلی فراز بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران خان مل جاتا ، پرویز الی نے ایک ٹیلی فون کال پر اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر لگا لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close