لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ کرانا چاہتی ہے۔عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی پولیس یہاں پہنچی ہےانہوں نے کہا کہ ، عمران خان کی گرفتاری کا مقصد صرف ملک کے حالات خراب کرنا ہے۔۔رانا ثناءاللہ کا مقصد فساد کرا کے لاشیں گرنا ہے۔۔۔
عمران خان کی گرفتاری کا واحد مقصد ملک میں فسادات کرنا ہے تاکہ انتخابات ملتوی ہوجائیں۔۔۔انہوں نے کہا کہ حکومت فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، حکومت ملک میں امن و امان کا مسئلہ کھڑا کرنا چاہتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کسی انسان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ روز اتنے مقدمات میں پیش ہو، ہم عدالتوں میں قانون کے مطابق ڈیل کر رہے ہیں، عدالتیں ایک بھگوڑے کو نہیں بلا رہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں