محمد خان بھٹی، چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کیخلاف وعدہ گواہ معاف بننے کو تیار

لاہو ر(پی این آئی)محمد خان بھٹی، چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کیخلاف وعدہ گواہ معاف بننے کو تیار۔۔ بلوچستان سے گرفتار ہونیوالے سابقہ پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی کا کوئٹہ میں 8 مارچ تک ریمانڈ منظورکر لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ محمد خان بھٹی کو 8 مارچ تک بلوچستان پولیس کے حوالے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ہونے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب راہداری ریمانڈ کی درخواست دے گا۔متعلقہ جج سے راہداری ریمانڈ حاصل کر کے محمد خان بھٹی کو پنجاب لایا جائے گا اور اس ضمن میں چار رکنی ٹیم ان کو کوئٹہ سے پنجاب لانے کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔دوسری جانب فرائیڈے ٹائم کی رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف وعدہ معاف بننے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔فرائیڈے ٹائم کے مطابق انہوں نے پرویز الٰہی اور مونس الہی کے خلاف اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close