عمران خان کی امریکی ارکان پارلیمنٹ سے علیحدگی میں ملاقات

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی ارکان پارلیمنٹ کے درمیان علیحدگی میں ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی میں ہونے والی ملاقات عمران خان کی خواہش پر کی گئی۔ اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ عمران خان نے امریکہ کے ساتھ مل کر چلنے اور خوشگوار تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا ہے، لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر امریکی پارلیمینٹرینز کے وفد کے ساتھ ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا۔

امریکی وفد میں کیلیفورنیا پارلیمینٹ کے ممبران کرس ہولڈن، وینڈی کیری لو، مائیک گپسن، ریز ایلوئس شامل تھے۔ عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر آصف محمود اور خالد نذیر بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کے دوران عمران خان نے پنجاب کیلیفورنیا سسٹر اسٹیٹ کے حالیہ معاہدے کو سراہا اور اس کےلیے کوشش کرنے والے ڈاکٹر آصف محمود اور کیلفورنیا پارلیمینٹ کے ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان کے امریکہ مخالف بیانیے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔۔۔۔

close