عمران خان پر حملے کا منصوبہ؟ گاڑی کے قریب مشکوک شخص پکڑا گیا تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان آج جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد دہشتگردی عدالت اور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری ایف ایٹ کچہری کے اندر اور باہر تعینات کی گئی ،ایف سی کے جوان بھی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت کے باہر تعینات رہے ۔

عمران خان کی پیشی سے قبل کچہری کے مختلف راستوں کو خار دار تار لگا کر بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کچہری کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔اب عمران خان کی گاڑی کے قریب مشکوک شخص کی نشاندہی ہوئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جوم کے درمیان ایک مشکوک شخص کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس شخص نے کیموفلاج جیکٹ اور سیاہ ٹوپی پہنی ہوئی ہے اور عمران خان کی گاڑی کے پاس ہے۔ پولیس نے اپیل کی کہ عوام سے گذارش ہے کہ ہجوم مت بنائیں۔ بصورت دیگر آنسو گیس استعمال کی جا سکتی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کی پیشی پر مظاہرین کی قیادت کرنے والوں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔احاطہ عدالت سے جن افراد نے دروازہ کھولنے میں معاونت کی ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے. ہائیکورٹ اور دیگر عدالتوں میں حاضری کے دوران اگر یہ عمل دہرایا گیا تو طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

close