بارکھان میں بازیاب ہونیوالے بچوں کیساتھ کافی عرصے تک زیادتی کا انکشاف جبکہ ماں گراں ناز کیساتھ کیا ہوتا رہا؟ لرزہ خیز میڈیکل رپورٹ آگئی

کوئٹہ (پی این آئی) سانحہ بارکھان کے متاثرہ شخص محمد خان مری کے بازیاب ہونیوالے بچوں کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچوں کوکافی عرصہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم حالیہ دنوں میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق بچوں سے زیادتی کے علاوہ بچوں کی ماں گراں ناز پر شدید تشدد کے شواہد بھی ملے ہیں۔ واضح رہے کہ بارکھان کے علاقے میں کنویں سے 3لاشیں ملی تھیں جن کے متعلق محمد خان مری نامی شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ لاشیں اس کے بیٹوں اور اہلیہ کی ہیں تاہم بعد میں محمد خان مری کی اہلیہ زندہ بازیاب ہوگئیں تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں