سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے بھائی کی مٹہ پولیس اسٹیشن نذر آتش کرنے کی دھمکی، وجہ کیا بنی؟

پشاور(آئی این پی )سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) محمود خان کے بھائی نے مٹہ پولیس اسٹیشن نذر آتش کرنے کی دھمکی دے دی۔محمود خان کے بھائی تحصیل چئیرمین مٹہ عبداللہ کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس پر شدید تنقید اور ایس ایچ او تھانہ مٹہ کو برا بھلا کہتے ہوئے مٹہ پولیس اسٹیشن نذر آتش کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

گزشتہ روز پولیس نے وزیر اعلی محمود خان کے گھر کے قریب جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں اعلان کیا تھا۔پولیس کے اس اقدام پر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما آگ بگولہ ہو گئے جب کہ عبداللہ نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close