راولپنڈی، جیل بھرو تحریک، آج سب سے پہلے گرفتاری کون دے گا؟

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں آج پنڈی کے کمیٹی چوک پر گرفتاریاں دیں گے جن میں 6 ایم این ایز اور 14 ایم پی اے خود پہلے گرفتاریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی سب سے پہلے گرفتاری دیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اگلے 72 گھنٹے اہم ہیں، کسی کا باپ بھی اب الیکشن نہیں روک سکتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close