مہنگائی مار گئی، درجہ اول اور دوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گیا؟

لاہور(آئی این پی)درجہ اول اور دوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ، درجہ اول کے آئل اور گھی کی قیمت میں24سے40روپے جبکہ درجہ دوم کی ہول سیل قیمتوںمیں20روپے تک اضافہ کیاگیا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل کی قیمت 24روپے اضافے سے699روپے جبکہ پانچ کلو کی پیٹی 3375سے بڑھ کر3496روپے جبکہ درجہ اول گھی کی فی کلو قیمت40روپے اضافے سے660روپے جبکہ پانچ کلو کی پیٹی کی قیمت3095روپے سے3295روپے ہو گئی ۔

درجہ دوم ہول سیل قیمت میں 20روپے اضافے کے بعد گھی کی فی کلو قیمت572روپے ہو گئی جبکہ 12کلو کی پیٹی 240روپے اضافے سے6624سے6864روپے جبکہ آئل کی قیمت 20روپے اضافے سے584روپے فی لیٹر جبکہ 12لیٹر کی پیٹی 7008روپے سے بڑھ کر7668روپے کی ہو گئی ۔ مارکیٹ سروے کے مطابق مختلف مقامات پر ہول سیل اور پرچون سطح پر گھی اور آئل کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں ۔

close