اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی، جس میں ملکی کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا، ملاقات میں دونوں رہنماں کے درمیان ملک کی سیاسی صورت حال، عوامی فلاح اور بہبود کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات پر سپریم کوٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے اور سماعت کرنے والے بنچ سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کرنے پر اتفاق کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں