جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی رہنمائوں کو الگ الگ جیلوں میں منتقل کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی )جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے والے تحریک انصا ف کے رہنماؤں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیاہے جس کی تفصیل سامنے آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کیا گیاہے جبکہ اسد عمر کو راجن پور ، محمد خان مدنی کو بہاولپور، ڈاکٹر مراد راس کو ڈی جی خان جیل منتقل کیا گیا ہے۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جیل میں منتقل کیا گیاہے ۔لیہ جیل میں 24 کارکنان ، بھر میں 24 اور راجن پور جیل میں 25 کارکنان کو منتقل کیا گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close