پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو جیل منتقل کر دیا گیا، کون کون شامل؟

لاہور(آئی این پی)جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔قیدیوں والی وین کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی، شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ بھی قیدیوں والی وین میں موجود ہیں۔پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کرنے کے لیے ساتھ شریک ہے، پی ٹی آئی کارکن قیدیوں والی وین کی چھت پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

حماد اظہر اور دیگر پی ٹی آئی رہنما اپنی اپنی گاڑیوں میں قیدیوں والی وین کے ساتھ کوٹ لکھپت پہنچے، کوٹ لکھپت جیل کے مرکزی دروازے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں نے پوزیشنز سنبھال لیں۔پاکستان تحریک انصاف کے دیگر کارکن بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، کارکنوں نے ہاتھ میں گلدستے اور پارٹی بینر اٹھا رکھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close