بھائی لوگو، افسانے میں کچھ تو حقیقت کا رنگ بھرو، پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک پر ایم کیو ایم رہنما کا تبصرہ

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما روف صدیقی نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر کہا کہ بھائی لوگو! افسانے میں کچھ تو حقیقت کا رنگ بھرو۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں و کارکنان کی طرح آنکھوں پر پٹیاں، نہ ہاتھ پیچھے باندھے۔

ایم کیو ایم رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ رف صدیقی نے کہا کہ کچھ تو سنسنی پیدا کرو۔ سہولت کاری اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں دہشت گردی کے مقدمات نہیں بنائے۔

close