پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات نہ ہونے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سماعت کیلئے9رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات نہ ہونے کا ازخود نوٹس لیا ہے ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس دورکنی بینچ کے نوٹ پرلیا۔سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس کی سماعت کیلئے9رکنی بینچ تشکیل دیا ہے ۔ ازخود نوٹس پرسماعت آج جمعرات کو دن 2بجے ہوگی ۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال بینچ کی سربراہی کریں گے،9رکنی بینچ میںجسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس منصورعلی شاہ ،جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہراور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے ازخودنوٹس کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔۔۔۔

close