عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، کراس کرنے کی کوشش نہ کی جائے، پرویز خٹک نے خبردار کر دیا

نوشہرہ(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، ریڈ لائن کو کراس کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان اور ساتھیوں کو سازش کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے وقت عوام کا جم غفیر دنیا نے دیکھ لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close