رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع، پاکستان میں شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد اب صرف چند دنوں کی دوری پر ہے۔

دنیا بھر کے مسلمان اب ماہ مبارک کا ناصرف بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، بلکہ شعبان کے آغاز کا وقت قریب آنے پر رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ ملک میں شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل کو ہو گا ۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل کو شام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں شعبان کا چاند دیکھا جائے گا۔جبکہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہو گا۔ اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔جبکہ کل ہی کے روز پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور دیگر کئی ممالک میں بھی شعبان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی موسمیاتی سوسائٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اس مرتبہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان مطابق 21 مارچ منگل کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریبا 9ً منٹ پہلے چھپ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان مطابق 21 مارچ کی شام کو 8 بجکر 23 منٹ پر ہوگا۔اس تناظر میں رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے کہا تھاکہ رواں سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے جبکہ روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا اور عید الفطر جمعہ 21 اپریل کومتوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں