کراچی(پی این آئی)ایم کیو ایم نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، رابطہ کمیٹی کے مطابق فیصلہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔
ایم کیوایم اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کنوینئر نسرین جلیل کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال کے باعث ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے ، ضمنی نشستیں روایتی طور پر ایم کیوایم کی ہیں ، جنہیں بااسانی واپس حاصل کرلیا جائے گا ۔رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپنی وجوہات ہیں جس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ۔ ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توسیع کردی ہے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے ایم کیو ایم کو ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کیلئے درخواست کی گئی تھی جبکہ چندروزقبل وزیراعظم شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں