فیصل آباد (پی این آئی) سخت پابندی کے اعلان کے باوجود فیصل آباد میں آج بسنت منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، دوسری جانب پتنگ بازی روکنے کے لیے پولیس کے 7 ہزار اہلکار میدان میں اتار دیے گئے ہیں، گلی محلوں میں پتنگ بازی سے باز رہنے کے اعلانات کیے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد پولیس نے گزشتہ کئی روز سے پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 250 سے زائد پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے ایک لاکھ سے زائد پتنگیں برآمد کی ہیں۔
فیصل آباد پولیس کا اعلانات میں کہنا ہے کہ پتنگ بازی جرم ہے اور جو پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس حوالے سے سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ بسنت پر پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کے لیے والدین پولیس کا ساتھ دیں تو قیمتی جانیں محفوظ رہ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خونی کھیل ہے اور اس کی باقاعدہ سزا ہے، یہ بالکل کوئی تفریح کی چیز نہیں ہے، فیصل آباد پولیس پتنگ بازی نہیں ہونے دے گی۔ ہم نے اس حوالے سے حکمت عملی بنائی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں