پندرہ دن سسرال میں، میرے فون، گھڑیاں، میرے پیسے واپس پہنچا دو ورنہ ۔۔۔۔ شیخ رشید نے خبردار کر دیا

راولپنڈی(آئی این پی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے فون اور پیسوں کی واپسی کیلئے مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرے فون، گھڑیاں اور پیسے واپس پہنچا دو ورنہ مقدمہ درج کرواں گا۔شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیاشیخ رشید نے کہا کہ 15 دن سسرال میں رہ کر آرہا ہوں،

گھبرانے والا نہیں پہلے بھی ساڑھے 7 سال قید کاٹ کر نکلا ہوں، ہم سچ اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں یہ میری حکومت نہیں، پاکستان کو اللہ کے بعد عدلیہ بچا سکتی ہے، اپنا آدھا سامان جیل میں چھوڑ آیا ہوں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کال دی گئی تو دوبارہ گرفتاری دوں گا، دو راتیں اور دو دن مجھ پر بھاری تھے، (آج) جمعہ کو تین بجے لال حویلی کے باہر خطاب کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close