اسلام آباد (پی این آئی) نیب ترامیم میں نواز شریف کو بھی بڑا ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنس واپس بھجوا دیا،عدالت نے ریفرنس نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر واپس بھجوایا۔نیب ترمیم سے پہلےعدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ نیب نے جون2020 میں نواز شریف، سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) فیض رسول اور میاں بشیر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں