درہ آدم خیل، کوئلے کی کان میں دھماکہ، متعدد کانکنوں کے ملبے تلے دب جانے کا اندیشہ، امدادی کارروائیاں جاری

پشاور (پی این آئی) پشاور کوہاٹ روڈ پر درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد امدادی کارکنوں نے کان سے 5 مزدوروں کو نکال لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا درہ آدم خیل کے پہاڑی علاقے آخوروال کی کوئلے کی کان میں ہوا ہے۔ ریسکیو کے مطابق دھماکے کے وقت کان میں متعدد کان کن موجود تھے جن کے دبے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے کان میں سے 1 مزدور کی لاش اور 4 کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہاٹ اور پشاور سے ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close