پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق بڑا فیصلہ۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق بڑا فیصلہ

اجلاس میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور نیئر بخاری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو اعتماد میں لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close