پی ٹی آئی میں شمولیت؟ چوہدری پرویزالٰہی کو اہم عہدہ ملنے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنماء و سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پرویز الٰہی عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔عمران خان نے پرویز الٰہی کو ملاقات کیلئے دعوت دے دی ہے، ملاقات ایک دو دن میں متوقع ہے ۔ عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں بھی معاملات طے پاگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close