عمران خان کو جیل کون لے کر جائیگا؟ پی پی رہنما کا بیان آگیا

کراچی (پی این آئی) سینئر پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعمال انہیں جیل لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بتانا ہوگا کہ سرمایہ کاری سے کتنا منافع ہوا اور وہ کہا گیا؟۔

وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعمال انہیں جیل لے کر جائیں گے۔عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میڈیا کے سوالات کے خوف سے عمران کمرے میں چھپ کر تقریر جھاڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد صادق اور امین نے خیرات اور صدقات کے پیسوں سے سرمایہ کاری کی، عمران خان کو بتانا ہوگا کہ سرمایہ کاری سے کتنا منافع ہوا اور وہ کہا گیا؟ پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی شخصیت بے نامی سے شروع ہو کر بےایمانی پر ختم ہوتی ہے، عمران خان قوم کو جواب دیں غریبوں کے علاج کے پیسوں سے کہاں کہاں سرمایہ کاری کی؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جواب دینا ہوگا کہ عارف نقوی کے ذریعے کتنی منی لانڈرنگ کی، وہ بتائیں کہ سرمایہ کاری سے کتنا منافع ہوا اور وہ کہاں گیا؟ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صاحب آپ کے اعمال آپ کو جیل لے کر جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر سیاسی دماغ کہہ دیا۔ عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان غیرسیاسی دماغ ہیں، وہ اعلان پہلے کرتے ہیں اور سوچتے بعد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لیں گے، یہ لوگ ایک دن جیل جاتے ہیں تو رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو سب سے پہلے خود گرفتاری پیش کریں، ہم انہیں سندھ میں گرفتاری دینے کی پیشکش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو لانڈھی جیل میں رکھیں گے اور اُن کی خوب خاطر تواضع کریں گے۔ شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور اس کے حواری جیل بھرو نہیں، جیب بھرو تحریک کے ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے تو کینسر اسپتال شوکت خانم کے چندے کے پیسوں کو نہیں چھوڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close