ن لیگ کے سوشل میڈیا ورکرز کے مریم نواز سے وقت نہ دینے کے شکوے

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ونگ کے کارکنوں نے پارٹی کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز سے وقت نہ دینے کے شکوے کر ڈالے،مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ونگ اسلام آبادکا اجلاس ہوا جس میں کارکنوں کی جانب سے مریم نواز سے وقت نہ دینے کے شکوے کیے گئے،

کارکنان کا کہنا تھا پارٹی کے نوجوان ورکرز آپ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں ہوتی، پرائیویٹ ریڈیوز پر ن لیگ کے خلاف پروگرام ہوتے ہیں، ان کا مقابلہ کیسے کریں،اجلاس میں مریم نواز نے سوشل میڈیا کارکنوں سے رابطہ رکھنے کا وعدہ کیا اور پی ٹی آئی کے بیانیے کے مقابلے کے لیے ن لیگ کے سوشل میڈیا کو یونین کونسل تک منظم کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close