اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال اور اس کے کروڑوں روپے کے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نیب کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق عمران خان اور دیگر غیر مجاز افراد کو متعلقہ فورم سے نادہندہ قرار دیا جائے، نادہندہ افراد کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کے لیے نادہندگان کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھیجی جائے گی۔ اس حوالے سے نیب دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کے دو سرکاری ہیلی کاپٹرز میں 1800 غیرقانونی سفر کیے گئے، سیاست دانوں نے 588، سرکاری اہلکاروں نے577 بار ہیلی کاپٹرز کو استعمال کیا جبکہ دیگر افراد نے بھی 635 مرتبہ سرکاری ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سفر کیا۔ دستاویز کے مطابق غیرمجاز افراد کے خلاف 19 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں، سیاست دانوں کے ذمے 9 کروڑ68 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں جبکہ سرکاری اہلکاروں کے ذمے 5 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایاجات بنتے ہیں اور دیگر افراد کے ذمے 5 کروڑ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں